26 اپریل، 2015، 11:50 AM

نیپال

نیپال میں زلزلے کے باعث برفانی تودوں تلے دب کر 18 کوہ پیما ہلاک

نیپال میں زلزلے کے باعث برفانی تودوں تلے دب کر 18 کوہ پیما ہلاک

مہر نیوز/26 اپریل / 2015 ء : نیپال میں آنے والے زلزلے نے ماؤنٹ ایورسٹ پر بھی تباہی مچادی ہے جہاں برفانی تودوں تلے دب کر 18 کوہ پیما ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہنیپال میں آنے والے زلزلے نے ماؤنٹ ایورسٹ پر بھی تباہی مچادی ہے جہاں برفانی تودوں تلے دب کر 18 کوہ پیما ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق کوہ پیمائی کے سیزن کے آغاز کے موقع پرایورسٹ کے بیس کیمپ پر پوری دنیا سے آئے ہوئے سیکڑوں کوہ پیما جمع تھے کہ اچانک زلزلے کے باعث برفانی تودے گرنے لگے جس کے نتیجے میں 18 کوہ پیما ہلاک اور متعدد زخمی جب کہ درجنوں لاپتا ہوگئے ہیں۔

رومانیہ کے کوہ پیما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ برفانی تودے نے بیس کیمپ پر تباہی مچادی جس میں کئی کوہ پیما ہلاک اور متعدد شدید زخمی ہیں جو مدد کے لیے پکار رہے ہیں، اگر فوری طور پر ہیلی کاپٹر نہ پہنچے تو کئی اور کوہ پیما ہلاک ہوجائیں گے۔نیپالی ریسکیو حکام کے مطابق ماؤنٹ ایورسٹ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاہم شدید برف کے باعث اس میں کافی مشکلات کا سامنا ہے جب کہ نیپالی محکمہ سیاحت کے حکام کا کہنا ہے کہ بیس کیمپ پر ایک ہزار کے قریب لوگ موجود تھے اور خراب موسم کے باعث ابھی تک ہیلی کاپٹر روانہ نہیں کیے جاسکے ہیں۔

News ID 1854144

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha